اسلام آباد (کامرس رپورٹ)ورلڈ بینک نے جنوری 2023 کی گلوبل اکنامک امکانات پر رپورٹ جاری کردی رپورٹ میں ساؤتھ ایشیاء کی مجموعی ترقی کا اقتصادی جائزہ پیش کیا گیا ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی ترقی کی شرح 2 فیصد رہیگی جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی مجموعی ترقی کی شرح 6 فیصد رہی ہے ورلڈ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث پاکستانی معیشت پر زیادہ منفی اثرات پڑیں گے رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی ترقی کی شرح3 اعشاریہ 2 فیصد رہیگی گزشتہ مالی سال پاکستان کی مجموعی ترقی کی شرح 6 فیصد رہی ہے رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023۔2024 میں ترقی کی شرح 3 اعشاریہ 2 فیصد رہیگی جنوبی ایشیاء میں بھارت کا گروتھ ریٹ 6 اعشاریہ 9 فیصد رہیگی بنگلہ دیش کی مجموعی ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 2 فیصد رہیگی ورلڈ بینک رپورٹ کے مطابق نیپال کا گروتھ ریٹ 5 اعشاریہ 1 فیصد دکھایا گیا ہے جبکہ یوکرین جنگ کے بعد اقتصادی صورتحال کا برا اثر جنوبی ایشیاء پر بھی پڑے گا۔













