اسلام آباد (نیوزڈیسک)امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید اسلام آباد پہنچ گئے ۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام کانفرنس میں خصوصی شرکت کرینگے۔امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید کل جمعۃ المبارک کو فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت بھی کرائیں گے -امام کعبہ کی قائد اعظم آڈیٹوریم فیصل مسجد میں خطاب کا موضوع” شریعت و قانون میں انسانی جان کا تحفظ” ہے۔
