واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن کی انوکھی حرکت سب حیران رہ گئے،ویڈیووائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق پیسفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن کی خلاف معمول حرکت، اچانک اپنی کرسی سے اُٹھے اور چینی ہم منصب چینی صدر شی جن پنگ کی طرف ہاتھ ملانے کے لیے بڑھے۔ چینی صدر ان کے عجیب رویے پر حیران رہ گئے جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے اس فعل پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں ۔