لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان سائفر کیس سے باہر نہیں آئیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے نہ نکالنے کا فیصلہ ہو گیا ہے،عدالتی نظام پوری طرح سپورٹ کر رہا ہے ، ہمیں ججز سے ناامید نہیں ہونا چاہیے۔لاہور اے ٹی سی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل ٹرائل کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا زبردست فیصلہ دیا ۔ علمیہ خان نے واضح کیا کہ میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی،عمران خان جیل میں ٹھیک ،آپ لوگو ں نے گھبرانا نہیں ہے ۔