اسلام آباد(نیوزڈیسک)سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ پر چند گھنٹوں میں دوسرا سائبر حملہ۔ویب سائٹ کھولنے پر غیر ملکی زبان میں پیغام جبکہ ویب سائٹ کچھ گھنٹوں کیلئے دوبارہ مکمل طور پر غیر فعال ہو چکی تھی ۔تاہم آئی ٹی ماہرین کی کوششوں سے دوبارہ بحال ہوگئی . ذرائع کے مطابق
یہ سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ پر چند گھنٹوں میں دوسرا سائبر اٹیک ہے، اس سے قبل پہلے حملے کے بعد ویب سائٹ بحال کردی گئی تھی تاہ دوبارہ حملے میں اسے ہیک کرلیا گیا۔وزرات ہوا بازی ذرائع کے مطابق ویب سائٹ کی بحال کا کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ٹی ماہرین نے پہلے سائبر حملے کے بعد ویب سائٹ پر فوری کام کرتے ہوئے اسے بحال کردیا تاہم چند گھنٹوں بعد ایک اور سائبر حملے میں سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ مکمل غیر فعال ہوگئی اور اس پر موجود اتمام معلومات بظاہر غائب ہوچکی ہیں۔حکام کے مطابق وفاقی ادارے کے آئی ٹی ماہرین نے ویب سائٹ بحال کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، چند سال قبل بھی بھارتی ہیکرز نے کابینہ ڈویژن، وزارت دفاع ، اطلاعات اور مواصلات سمیت دیگرکئی اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کرلیا تھا۔
