اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے اوپننگ بیٹر امام الحق کی شادی تقریبات کا آغاز ہو گیا ،تقریب مہندی کی تصاویر وائرل، دلہنیا کی تصاویر بھی سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق تقریب مہندی کی تصاویر معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائی نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں امام الحقکی ہونے والی دلہنیا کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے ۔دیگر تقریبات کا شیڈول بھی سامنے آگیا جس میں قوالی نائٹ کل لاہور میں ہوگی جبکہ نکاح 25 نومبر اور دعوت ولیمہ 26 نومبرکو لاہور میں ہوگا۔