اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپر یم کو رٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر فرد جرم کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی جس میں چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے عدالت سے التوا مانگ لیا، جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تو نیا آرڈر آیا ہے آپ ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف نئی اپیل بھی دائر کرسکتے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس باری پر ہی سنا جائیگا۔ اس موقع پر جسٹس سردار طارق نے کہا کہ سائفر کا مقدمہ درج ہونے میں پورا سال لگ گیا، کچھ دفعات میں سزا موت یا عمرقید یا پھر2 سال کی قید ہے ۔ وکیل نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ دیا ہے، فیصلے کا جائزہ لینا چاہتا ہوں، مہلت دیں،سپر یم کو رٹ نے التواء کی استدعا منظور کر تے ہو ئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔