کراچی (نیوزڈیسک)عالمی سطح کے مقابلہ حسن ’ کا72 واں ’مس یونیورس‘ کا ایونٹ وسطی امریکا کے ملک ایل سیلواڈور میں منعقد ہوا، جس میں نکاراگوا سے تعلق رکھنے والی حسینہ شینس پالاسیوس نے مس یونیورس 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔’مس یونیورس‘ کے مقابلے میں مجموعی طور پر دنیا کی 80 حسینائیں شریک ہوئیں جس میں پہلی بار پاکستانی حسینہ ایریکا رابن نے بھی حصہ لیا۔پاکستانی ماڈل ٹاپ 20 حسیناوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوئیں تاہم وہ ٹاپ 3 حسیناوں تک نہ پہنچ سکیں۔’مس یونیورس‘ کے فائنل مقابلے میں نکاراگوا کی دوشیزہ نے دنیا کے مختلف ممالک کی حسیناوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اعزاز اپنے نام کیا۔’مس یونیورس‘ کے مقابلوں کے دوران لباس، ذہانت، انسانی ہمدردی، فیشن و جسمانی خدوخال سمیت دیگر مہارتوں کا بھی جائزہ لیا گیائنل میں نکاراگوا کی دوشیزہ کے علاوہ آسٹریلوی اور تھائی لینڈ کی حسینائیں بھی ٹاپ 3 میں شامل تھیں۔ تینوں حسیناوں سے آخری سوال پوچھا گیا جس کی بنیاد پر مس یونیورس کا انتخاب کیاجانا تھا ۔سوال یہ پوچھا گیا کہ ’اگر آپ کو ایک سال کے لیے کسی دوسری خاتون کی طرح زندگی گزارنے کا موقع ملے تو کس کا انتخاب کریں گی اور کیوں؟اس سوال کے جواب میں مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی مس نکاراگوا نے جواب دیا کہ وہ برطانوی لکھاری اور خواتین کے حقوق کی علم بردار میری وولسٹون کرافٹ کا انتخاب کریں گی کیونکہ وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے خواتین کے حقوق کے لیے راہ ہموار کی۔