واشنگٹن (نیوزڈیسک ) وائٹ ہاؤس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہاسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاملے پر ابھی تک کوئی ڈیل نہیں ہوئی ۔سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر امریکی اخبار کے جنگ بندی سے متعلق معاہدے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ کرنے کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہے لیکن ابھی تک کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل، امریکہ اور حماس کے درمیان یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کی رہائی کے بدلے لڑائی میں پانچ دن کے وقفے کاعارضی معاہدہ ہوگیا۔اسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ ڈیل پر رضا مند ہوگئےہیں اور فریقین نے جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر رضا مند ظاہر کردی ہے۔امریکی اخبار نے کہا ہے لڑائی میں پانچ دن کے وقفے پر اتفاق کیا گیا ہے، ابتدائی 24 گھنٹے میں 50 کے قریب یرغمالیوں کو رہا کرایا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران 240 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔دوسری جانب ترجمان القسام بریگیڈ ابو عبیدہ نےکہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی حفاظت پرمامورکچھ گروپوں سےرابطہ منقطع ہوگیا ہے ، رابطہ ٹوٹنے کےبعد یرغمالیوں کی حفاظت پرمامور گروپوں کی کوئی خیرخبرنہیں۔ترجمان القسام بریگیڈ نےپانچ دن کی جنگ بندی کے بدلے70اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پرآمادگی کااظہاربھی کیاہے۔
