اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آشیانہ اقبال ریفرنس، عدالت نے شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں احتساب عدالت کے جج نے آشیانہ اقبال ریفرنس کیس پر سماعت کی۔ واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف 2018ء میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا عدالت نے شہبازشریف سمیت 10 ملزمان کو بری کردیا جن میں فواد حسن فواد، احد چیمہ، شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر اسرار سعید اور عارف بٹ شامل ہیں۔ شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان نے آشیانہ اقبال کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں ۔