کراچی(نیوز ڈیسک) امیرجماعت اسلامی کراچی کے صدر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اقتدار کے طلب گارنوازشریف نے فلسطین کیلئے کوئی احتجاج نہیں کیا ، مظلوم فلسطینیوں ظلم کیا جارہا ہے اور پیپلزپارٹی بھی خاموش ہے ، امریکہ میں بھی احتجاج ہو رہا ہے ، لیکن ہماری جماعتیں خاموش ہیں، حماس کا نام لینے سے بھی ڈرتی ہیں ، یہ جوڑتوڑ اور بوٹ پالش کی سیاست میں لگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پتا چل جائے گا،لوگ ملک سے غداری کرنے والوں سے انتقال لیں گے۔