برلن (نیوز ڈیسک) ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا کہ جرمنی غزہ میں جنگ بندی کےلیے ترکیہ کا ساتھ دے ۔تفصیلات کے مطابق انہو نے برلن میں جرمن چانسلر اولف شولز کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی سے خطے کو آگ سے بچایا جا سکتا ہے،مغرب کو کیا ہو گیا گرجا گھروں کو بھی نشانہ بنانے پر خاموش ہے،جرمنی پر شاید ہولوکاسٹ کا قرض ہے، اسی لیے خاموش ہے۔