اہم خبریں

الشفاہسپتال قبرستان بن گیا ،55 افراد شہید

غزہ (نیوز ڈیسک) الشفاہسپتال قبرستان بن گیا،آئی سی یو میں کوئی مریض زندہ نہیں رہا،انکوبیٹرمیں موجودتمام نومولودبھی شہید ہوگئے 3 دن میں 55 افراد شہید ہوئے ۔ الشفا ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی محاصرہ جا ری رہا تھا تو مزید7ہزارافرادموت کے منہ میں چلے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے الشفا کا ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ تباہ کردیا ،دنیا کی آنکھوں کے سامنے بےگناہ لوگوں مرنے کیلئے چھوڑنا جنگی جرائم سے کم نہیں ہے ، صیہو نی فوجی شہید فلسطینیوں کی لاشیں بھی اٹھا کراپنے ساتھ لے گے ہسپتال سے مریضوں یا طبی عملے کے محفوظ انخلاکے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری طرف انڈونیشن ہسپتال میں بھی کام بند ہو گیا، ، غزہ کے ال اھلی ہسپتال پر بھی حملہ کیا گیا،100 سے زائد فلسطینی شہید کردیئے گئے ، اسرائیلی حملوں میں شہدا ءکی مجموعی 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ، شہدا ءمیں 5 ہزار بچے شامل ہیں ، 3ہزار سے زائد خواتین شامل ،1770بچے تاحال لاپتا ہیں ۔ واضح رہے کہ غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام دوسرے روز بھی بحال نہ ہوسکا ،یہ صرف دنیا کو حقیقت سے بے خبر رکھنے کے لیے کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں