اہم خبریں

رنبیر نے کوہلی کو فلموں میں کام کرنیکا مشورہ دیدیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور نے ویرات کوہلی کو اُن کی زندگی پر بننے والی فلم میں خود کام کرنے کا مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی شو میں آئے رنبیر کپور نے ویرات کو بائیوگرافیکل فلم میں خود کام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ویرات بالی ووڈ کے کئی اداکاروں سے زیادہ خوبصورت ہیں ،دنیا انہیں پسند کرتی ہے ، یہ کرکٹ سٹار ہی نہیں سپر سٹار ہیں انہیں اپنے زندگی پر بننے والی فلم میں خود کام کرنا چاہیے ۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور اس وقت اپنی نئی فلم انیمل کی تشہری مہم پر ہیں جو یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں