بیجنگ(نیوزڈسیسک)ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے بعد اب صارفین کو ٹک ٹاک ویڈیوز میں موجود اپنے پسندیدہ میوزک کا نام گوگل پر تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ٹِک ٹاک نے رواں ہفتے ’ایڈ ٹو میوزک ایپ‘ کے نام سے اپنے صارفین کو ایک نئی سہولت فراہم کی ہے۔اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین ٹِک ٹاک ویڈیوز میں شامل دھنوں اور گانوں کو براہِ راست اسپاٹی فائے، ایمزون میوزک یا ایپل میوزک پرمحفوظ کر سکتے ہیں۔