راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے بڈبھیر میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،فائرنگ تبادلے میں انتہائی مطلوب چار دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں میں کمانڈر سمیع اللہ عرف شینے ، کمانڈر سلمان، عمران اور حضرت عمر شامل ہیں،مارے گئے ہیں تمام دہشت گرد سکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب تھے،کارروائی کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار نے بھی جام شہادت نوش کیا،مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔