غزہ (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیل فوجی حملے 40واں روز بھی جاری ، وسطی غزہ میں رہائشی گھروں پر بمباری، 3مختلف حملوں میں14فلسطینی شہید،متعدد زخمی، جنوبی غزہ میں بھی اسرائیلی فوج توپوں سے گولہ باری کرتی رہی،غزہ جنگ میں شہداء کی تعداد11240 ہوگئی ہے جبکہ 1200اسرائیلی ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی بمباری سے 94 سرکاری عمارتیں تباہ جبکہ 71 مساجد بھی شہید ہوئی ہے اس کے علاوہ 253 اسکول راکھ کا ڈھیڑ بن چکے۔اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے زیر انتظام پارلیمنٹ سمیت دیگر ادارے ان کے قبضے میں آچکے ہیں جبکہ حماس نے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔