غزہ (نیوز ڈیسک) ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں جاری قتل عام کے ذمہ داروں کیخلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات دائر کریں گے انہوں نے کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے ،دنیا اسے دہشت گرد ریاست قرار دے ، اس کے پاس جوہری ہتھیار بھی موجود ہیں ، اس بات کا جواب دیا جائے کہ اسرائیکل کے پاس ایٹم بم ہے کہ نہیں ،حماس دہشت گرد نہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت ہے،حماس کو فلسطینی عوام نے ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ہے ،غزہ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںفوری بند کی جائیں۔