واشنگٹن(نیوز ڈیسک) انسٹاگرام کی اپڈیٹ،اب تھریڈز کو غیرفعال کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اب انسٹاگرام کوڈیلیٹ کئے بغیر تھریڈز کو آسانی سے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں اس حوالے سے انسٹا گرام کی نئی اپ ڈیٹ آ گئی ہے ، پہلے ایسا ممکن نہیں تھا جن لوگوں نے تھریڈز اکاؤنٹ بنایا انہیں بعد میں پتہ چلا کے اس کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے پہلے انسٹاگرام کا اکاؤنٹ غیر فغال کرنا ہوگا اب سیٹنگز میں جا کر اکاؤنٹ سیکشن میں ڈیلیٹ یا ڈی ایکٹیویٹ پروفائل آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔