کراچی(نیوز ڈیسک) ڈالر مہنگا،روپیہ مسلسل تنزلی کاشکار ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈالر انٹر بینک میں مزید تگڑا ہوگیا، 63 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 288 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو گیا، اب ڈالر اوپن مارکیٹ میں 289 روپے 50 پیسے کا ٹریڈ ہو رہا ہے ۔