اہم خبریں

سعدیہ خان نے آریان خان کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ تعلقات سے متعلق خبروں کی تردید کردی ۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری اپ ڈیٹ کی اور کہا کہ ’کسی کے ساتھ تصاویر بنوانے کا یہ مطلب نہیں کہ ان کے ساتھ تعلقات بھی ہوں ، اس لئے افواہیں نہ پھلائیں‘، اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے خلیج ٹائم کو دیئے گئے انٹرویو کا لنک بھی شیئر کردیا۔ خان نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کے اور آریان خان کے درمیان تعلقات سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں دبئی میں مقیم ہوں اور نیو ایئر پارٹی کے دوران آریان سے اتفاقاً ملاقات ہوئی تھی ، تاہم انہوں نے دیگر کئی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بنوائی لیکن ان کی صرف یہ ہی تصویر کیوں وائرل ہوئی ، اس کا انہیں بھی علم نہیں۔ دوسری طرف بھارتی میڈیا کے مطابق اسی پارٹی کی مزید تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل تھیں جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ اس پارٹی میں کرن جوہر، شاہ رخ خان کی بیٹی سُہانہ اور نورا فتیحی بھی شامل تھے ۔

متعلقہ خبریں