کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاوکا عالمی دن منایا جارہا ہے ،اس دن کے منانے کا مقصد ذیابیطس (شو گر)کے مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں ،علامات اور اس سے بچاوکے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
