نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورام کے بکتاونگ نامی گاؤں میں دنیا کے سب بڑے جانے پہچانے خاندان کا گھر ہے، اس بہت بڑے گھر میں ایک ہی چھت تلے خاندان کے 199 افراد رہتے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق دنیا کے اس سب سے بڑے خاندان کے سربراہ پو زیونا تھے جن کی 38 بیویاں، 89 بچے اور 36 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ساتھ رہتے ہیں۔ پو زیونا 2021 میں 76 برس کی عمر میں ہائپرٹینشن اور ذیابیطس کی بیماریوں کے بگڑنے سے چل بسے۔ خاندان کے تمام ارکان روزانہ کے کام کے ورک لوڈ سمیت ہر چیز شیئر کرتے ہیں، جس میں کھانا پینا اور مالی معاملات بھی شامل ہیں۔