لاہور(اے بی این نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کاروبار میں آسانی، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدام ،ون ونڈو آپریشن کے سسٹم کا ماسٹر پلان تیار،کاروبار کی آسانی کیلئے تمام محکموں کے این او سیز ایک ہی چھت تلے جاری ہوں گےوزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ون ونڈو آپریشن کے سسٹم کا ماسٹر پلان پیش کیا گیا آئندہ ماہ ون ونڈو آپریشن کے سسٹم کا کام مکمل کرلیا جائے گا،کاروباری افراد کی آسانی کیلئےالفلاح بلڈنگ میں ون ونڈو سسٹم بنایا جائے گا،بزنس کمیونٹی ساری معلومات آن لائن پورٹل سے حاصل کر سکے گی،تمام محکموں کے فوکل پرسن مقرر کیے جائیں گے،سٹیئرنگ کمیٹی اور آپریشنل کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ون ونڈو آپریشن کے سسٹم سے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت کر دی۔















