قطر(نیوزڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی سے رابطہ کرلیا۔ امریکی وزیرخارجہ نےقطری وزیراعظم سے اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری رہائی اور غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاء بارے گفتگو کی ۔ غزہ معاملے پر قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی سے تبادلہ خیال ۔ اسرائیلی موساد کے سربراہ اور امریکی سی آئی اے کے سربراہان نے بھی قطری وزیراعظم کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے طریقوں پر بات چیت کی تھی۔ تاہم اس گفتگو کے کیا نتائج نکلے ابھی تک کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔
