غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فورسز کا غزہ کے ہسپتالوں کاگھیراؤ ،بجلی سپلائی منقطع، آکسیجن اور ایندھن ختم ہونے سے الشفا ہسپتال کی تمام سروسز بند،آکسیجن بندہونے سے انکوبیٹرمیں موجود37نومولودکے موت کے منہ میں جانے کاخطرہ پیدا ہو گیا،گولہ باری سے ہسپتال کاکارڈیالوجی شعبہ تباہ ہو گیا،صیہونی فوج کاتمام مریضوں کوالشفاہسپتال سے زبردستی بے دخل کرنے کی ہدایت ،فلسطینی وزیرصحت نے کہا650مریض ہسپتال میں موجودہیں جن میں 36بچے شامل ہیں،،زبردستی بے دخل کیاگیاتومریض موت کے منہ میں چلے جائیں گے،،عالمی ادارہ صحت نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ۔