تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے دارالحکومت میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور وزیراعظم نیتن یاہو کی خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیب کی سڑکیں اور گلیاں آج مظاہرین سے بھر گئیں۔ جنھوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں مخالف جماعتوں پر کریک ڈاؤن اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
