اہم خبریں

جتنے کیسز ہیں، اتنے تومیرے پاس ضمانتی نہیں ، شیخ رشید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ تہترسال کی عمر میں 86 کیسز ہیں، اتنے تومیرے پاس ضمانتی نہیں ۔ انہوں نے ڈ سٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کوہسار میں بیسویں ضمانت منظور ہوئی ، شکر ہے جج صاحب نے سستی ضمانت دی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کو رٹ میں 9مئی واقعات سے متعلق کیس کی سما عت ہو ئی، دوران سماعت سیشن جج نے استفسار کیا، شیخ صاحب کیاحال ہے؟ شیخ رشید نے کہا کہ جو مچلکے جمع کراتے ہیں ان کو بھی اٹھا لیتے ہیں، آج بنک بند ہے سر! جس پر جج نے کہاکہ شیخاں والی گل کردی،جج کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہہ لگ گیا ، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت25 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں