اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ریاست مخالف تقاریر کا مقدمہ ، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی درخواست اور ضمانتی مچلکے مسترد کردئے گئے انسداد دہشگر دی عدالت لا ہو ر نے شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی ، مریم اورنگزیب کے وکیل نے ان کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں کہا گیا کہ مریم اورنگزیب لاہور سے باہر ہونے کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہو سکتیں۔