واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن نے اسرئیل سے متعلق اپنا بیانیہ تبدیل کردیا،غزہ میں سویلین ہلاکتوں کو افسوسناک قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی دباؤ ، اسرائیل کے حق کا دفاع کرنے والے امریکی وزیر خا رجہ اسرائیل سے متعلق اپنا بیانیہ تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے ، انٹونی بلنکن نے غزہ میں سویلین ہلاکتوں کو افسوسناک قرار دیدیا، اسرائیل کو اپنے اہداف مزید واضح کرنے کی تنبیہہ کردی۔ غزہ میں بہت زیادہ ہلاکتیں ہوچکیں ، ہم ان کو مزید نقصانات سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔