لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے الیکشن سے پہلے سیاسی جوڑتوڑ کا سلسلہ تیز کردیا،مسلم لیگ (ن )کادو رکنی وفد آج شام کراچی پہنچے گا جس میں خواجہ سعد رفیق اورسردارایازصادق نوازشریف کے مشن سندھ کوآگے بڑھانے کے لئے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ مسلم لیگ فنکشنل کے قائد پیرپگاراسے اہم ملاقات ہوگی جس میں جی ڈی اے ن لیگ اتحاد پربات چیت کی جائیگی اس کے بعد لیگی رہنماء رہنما رات کو شرجیل انعام میمن کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کریں گے اور اگلے دن ایم کیوایم مرکزبہادرآباد کادورہ کریں گے ۔