اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف سے تکنیکی سطح کے مذاکرات ختم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تکنیکی مذاکرات میں آئی ایم ایف کو ٹیکس کے حوالے سے مطمئن کیا گیا۔ اب اسٹیٹ بینک سے پالیسی سطح کے مزاکرات ہونگے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک پالیسی مزاکر ات میں وزارتِ توانائی اور پیٹرولیم کو نئے مطالبات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس متعلق معاشی ٹیم سے مذاکرات 15 نومبر کو ہونگے ۔