غزہ(نیوزڈیسک) اسرائیل نے جارحیت نے تمام حدیں پارکردیں ،غزہ کے ہسپتالوں اورسکول پربم برسادیئے جس 70 فلسطینی شہید
ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق الشفاہسپتال کے قریب ٹینکوں کی گولہ باری ،ہزاروں زخمی ہسپتال میں موجود، پیاروں کی دیکھ بھال کے لیے بھی لوگوں کی بڑی تعداد ہسپتا ل میں موجود ، غزہ میں احساس تحفظ ناپید ہو چکا ہے ، سکول پربھی حملے ، 20 سے زائدفلسطینی شہید ، مجموعی شہادتیں 11 ہزار 148 تک پہنچ گئیں ،شہدا ء میں 4 ہزار506 بچے اور3 ہزار 27 خواتین اور 678 بزرگ شامل،27 ہزار 490 فلسطینی زخمی ، اسرائیل کا غزہ میں مزید 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف ۔ اس کے علاوہ حماس نے مزید 8 اسرائیلی ٹینک اور بلڈوزر تباہ کردئے، اسرائیل کا شام میں بھی حملہ کردیا جس سے حزب اللہ کے 7 مجاہد شہید ہوئے،حزب اللہ نے بھی اسرائیل پرتین ڈرونزسے حملہ کردیا ،دو اسرائیلی زخمی،حزب اللہ نے اسرائیلی مواصلاتی آلات اور ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا۔دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید کردی رؤی ہنیہ اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں، وہ شاہین خاندان پر ہونے والے حملے میں شہید ہوئیں، فلسطینی مزاحمتی تنظیم سے منسلک اکاؤنٹس پر بھی اس شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے ۔