واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ نے تاریخ کے سب سے مہنگے جوہری ہتھیاروں سے لیس اسٹیلتھ جنگی طیارہ ائیرفورس میں شامل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیلتھ بمبار طیارہ بی 21 ریڈر جوہری ہتھیار لے جا سکتا ہے ، 2010 میں اس کی لاگت 550ملین جبکہ اب 750 ملین ڈالر ہے ،امریکہ ایسے 100 طیارے خریدے گا اور اپنی بی1 اور بی2 فلیٹ کے طیا رے تبدیل کرے گا ۔ اس سے ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ دیگرے ممالک سے آگے نکل جائے گا۔