اہم خبریں

پاکستان انگلینڈ ٹاکرا،سیمی فائنل کیلئے آخری امید

کلکتہ (نیوزڈیسک) پاکستان انگلینڈ ٹاکرا،سیمی فائنل کیلئے آخری امید، پاکستان کا ورلڈ کپ میں آج آخری پول میچ ہوگا، قومی ٹیم دفاعی چیمپئن انگلینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی ،پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو بڑے مارجن سے ہرا کر سیمی فائنل میں جانے کی سر توڑ کوشش کرے گا،انگلینڈ بھی ٹاپ سیون میں رہ کر چیمپئنز ٹرافی دو ہزار پچیس میں کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم۔ پاکستان کو پہلے 300 رنز بنانا ہونگے اور انگلینڈ کو 13رنز پر آل آؤٹ کرنا ہو گا جبکہ اگر پاکستان باؤلنگ کرتا ہے تو انگلینڈ کو 50رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا ،ہدف صرف 15 گیندوں میں حاصل کرنا ہے جو ناممکن ہے واضح رہے کہ پاکستان آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ انگلینڈ ساتویں نمبر پر موجود ہے اس سے پہلے دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں دس مرتبہ مد مقابل آچکیں،،پاکستان نے چار ، انگلینڈ نے پانچ میچ اپنے نام کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں