کراچی(نیوزڈیسک) جیوانی میں مچھیرا راتوں رات کروڑ پتی بن گیا،ماہی گیروں نے 70 کروڑ روپے مالیت کی ‘سوا’ مچھلیوں کا شکار کرلیا، جیوانی کے قریب سمندر سے 48 کلو وزنی مچھلی سوا نامی پکڑی گئی جسے بھاری قیمت میں فروخت کردی،مقامی ماہی گیر کے مطابق مچھلی جیوانی کے ایک مچھیرے کےجال میں پھنس گئی تھی، مچھلی بولی میں ایک خریدار نے نایاب سوا مچھلی کا گوشت ایک ہزار روپے کلو ہے۔ بعض ایشائی اور یورپی ممالک میں اس کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔مچھلی کاایک مخصوص حصّہ طبی ادویات میں استعمال ہوتا ہے اور اس سے ایک دھاگا بھی تیار ہوتا ہے جو آپریشن کے دوران سرجری میں استعمال ہوتا ہےماہی گیروں نے 70 کروڑ روپے مالیت کی’ سوا ‘مچھلیوں کا شکار کرلیا۔کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں نایاب ‘سوا’ مچھلیوں کا شکار کرلیا۔ بھاری مالیت کی ‘سوا’ مچھلی جال میں آنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔کوسٹل میڈیا سینٹر نے بتایا کہ جال میں آنے والی مچھلیوں کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے جبکہ اس نایاب سوا مچھلی کا گوشت ایک ہزار روپے کلو میں فروخت ہوتا ہے۔خیال رہے کہ سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے آپریشن کا دھاگا بنایا جاتا ہے۔ ایک سوا مچھلی کی قیمت 70 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے۔