اہم خبریں

کسٹمز کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ سگریٹ برآمد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کسٹمز نے 15 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹس ضبط کر لیے،تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے بتایاکہ پاکستان کسٹمز کی غیر ملکی سمگل شدہ سگریٹس کیخلاف انسداد سمگلنگ آپریشنز کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں،جس کے بعد پاکستان کسٹمز نے 15 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹس ضبط کر لیے،ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز نے 30 اکتوبر سے 5 نومبر تک 81لاکھ 57ہزار دوسو سگریٹس ضبط کئے۔

متعلقہ خبریں