بنگلور(نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ، سری لنکا کے 105 رنز پر 7کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے مقابلے میں شدیدپریشانی کا سامنا، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 8،8 میچز کھیل چکی ہیں ، نیوزی لینڈ 4 میچز جیتی جبکہ 4 میں ناکام رہی ،سری لنکا صرف 2 میچز میں جیت پائی ۔ نیوزی لینڈ اگر یہ میچ جیتی ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکان کم ہوجائیں گے ،اس وقت کیویز 8 پوائنٹس کیساتھ چوتھے پر ہے ۔