واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی جنگی طیاروں کا مشرقی شام پرحملہ،12افراد جاں بحق، امریکی سیکریٹری دفاع کے مطابق صدر بائیڈن کے حکم پر 2 امریکی F-15 طیاروں نے حملہ ہتھیار ذخیرہ کرنے کی جگہ پر کیا، یہ دفاعی حملہ عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں کیخلاف قدس فورس سے وابستہ افراد کے حملوں کا جواب ہے،عراق اور شام میں داعش کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،پینٹاگون کاکہناہے کہ صدر بائیڈن کیلئے امریکی اہلکاروں کی حفاظت سے زیادہ کوئی ترجیح نہیں۔