اسلام آباد (نیوزڈیسک) آج ملک بھر میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش منایا جا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 146 ویں یوم پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے ، علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے اپنی شاعری کے ذریعے جگایا اور قوم کو بیداری اور یکجہتی کا سبق دیا۔ اقبال ڈے کی مناسبت کے حوالے سے آج ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔