کراچی ( بزنس رپورٹر ) جنیوا کانفرنس میں پاکستان کیلئے تقریبا11ارب ڈالر کے وعدے ،سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری10ارب ڈالر تک بڑھانے اور کراچی کے نزدیک ریفائنری لگانے میں دلچسپی کی خبروں اور آئی ایم ایف کیساتھ وزیر خزانہ اسحاق ڈا ر کے مذاکرات میں مثبت پیش رفت پر سرمایہ کاری ایک بار پھر متحرک ہو گئے اور انہوں نے توانائی ،فوڈز ،پراپرٹیز ،پیٹرولیم اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس میں 296.75پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40504.76پوائنٹس سے بڑھ کر40801.51پوائنٹس ہوگیا ۔اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو6ارب روپے مالیت کے 21کروڑ43لاکھ46ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 6ارب روپے مالیت کے 16کروڑ39لاکھ39ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 337کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے231کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،82میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔













