پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا میں پوٹاشیم کلوریٹ کی درآمد کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، غیر قانونی طورپرآتشبازی کاسامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیاجائے گا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کی زیر صدارت پوٹاشیم کلوریٹ کے حوالے سے اہم اجلاس ،سپلائرز کاسٹاک، دکانداروں کی تفصیلات اور دکانداروں کی فہرست چیک کرنے کی ہدایت،اسلحہ رولزمیں پوٹاشیم کلوریٹ کی درآمد اور استعمال کی اجازت کے قوانین پر بھی نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔