گلگت بلتستان(نیوز ڈیسک) سابق وزیر تعلیم گلگت بلتستان راجہ اعظم خان نے کہا کہ شگر کے طلبہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،اگر تھوڑی سی توجہ دی جاے تو ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ سے مقابلہ کرسکتے ہیں ،یہی میری اولین ترجیح تعلیم رہی ہے۔ شگر گرلز ہائیر سکینڈری سکول الچوڑی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد، سابق وزیر تعلیم گلگت بلتستان راجہ اعظم خان نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےاسی لیے 1987 میں 21 سکول تعمیر کئے اور میں اس بات کا قائل نہیں ہوں کہ صرف اپنے ووٹروں کا کام کروں ،اسی لیے میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ تسر میں جتنے کام ہوے ہیں میرے دور میں ہوے ہیں،، اور مجھے معلوم ہے کہ انہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا ہے ، اس کے باوجود اپنے منشور کے مطابق کام کررہا ہوں ، آئندہ جیت کر بھی کروں گا۔