اہم خبریں

پنجاب پرسموگ کا راج ،ایمرجنسی نافذکردی گئی

لاہور(نیوزڈیسک) لاہوراورگوجرانوالہ ڈویژن میں سموگ ایمرجنسی نافذ، تمام تعلیمی ،سرکاری ادارے اوربازار 4 روزکیلئے بند ،لاہور ڈویژن میں سمارٹ لاک ڈاؤن ،عوام کو جمعرات ،جمعہ، ہفتہ اتوار گھروں رہنے کی ہدایت ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ 10نومبربروزجمعہ دفاتراورتعلیمی ادارے بندرہیں گے،11نومبربروزہفتہ مارکیٹیں بندرہیں گی،ریسٹورنٹس،پارکس اورسینماگھربھی10سے12نومبر تک بندرہیں گے،بیکریاں،میڈیکل سٹوراورشادی ہالزکھلے رہیں گے،ٹیک اوے ریسٹورنٹس کھلے رہیں گے،فیکٹریاں بند نہیں ہونگی،،لاہوروالوں سے گزارش ہے کہ شہرپربوجھ کم کریں باہرچلیں جائیں،ماسک کااستعمال کریں خصوصی طورپربزرگوں اوربچوں کوماسک ضرورپہنائیں،پابند ی کااطلاق ضلع لاہور، قصور، شیخوپورہ اورننکانہ میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں