اہم خبریں

اس بار الیکشن میں سلیکشن نہیں ہوگی ،فیصل کنڈی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پیپلز پا رٹی کے رہنمافیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگرایک شخص کیلئے گراؤنڈ تیار کی جائے گی تو سوالات اٹھیں گے ۔ اے بی این نیو ز سے گفتگو کرتے ہوئے فیص کریم کنڈی نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ادارے الیکشن میں نیوٹرل رہیں ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ہے،ملک کی ترقی کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے درمیان اتحاد بننا کوئی بری بات نہیں ، ہر پارٹی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا نمائندہ وزیر اعظم ہولیکن میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتاہوں ،مجھے نہیں لگتا اس بار الیکشن میں سلیکشن ہوگی ۔

متعلقہ خبریں