غزہ(نیوزڈیسک) اسرائیلی جارحیت ،نوممالک نے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے۔تفصیلات کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر ،نو ممالک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردئےہیں جن میں بولیویا ،بحرین،چاڈ،چلی،کولمبیا،ہنڈراس، اردن،جنوبی افریقہ،ترکی شامل ہیں ۔ ان تمام ممالک نے سفارتی تعلقات منقطع کرکے اپنے سفیر واپس بلا لیے ہیں۔