نئی دہلی(نیوزڈیسک)دنیا میں جوں جوں جنگی حالات بڑھتے جارہے ہیں ہر ایک ملک کی جنگی حکمت عملی میں روز بروز تبدیلیاں آتی گئیں ، ٹینک ، جنگی جہاز، ماٹر گولے ، توپیں ، بندوقیں ، گنیں، کلاشنکوف ، راکٹ لانچرز سمیت جدید ترین ہتھیار وں سے لیس فوجیں میدان عمل میں اتاری گئیں تاہم بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے جنگی حکمت عملی کے تحت عجیب حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت سرحد پر سمگلنگ ، دراندازی روکنے کیلئے فوجی جوانوں کے بجائے شہد کی مکھیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے بی ایس ایف کے جوان سرحد پر سمگلنگ، مویشی ، سونا چاندی اور دراندازی روکنے کیلئے شہد کی مکھیوں کا چھتے لگا رہے ہیں ۔شہد کی مکھیوں کے لگانے سے سمگلنگ میں ملوث افراد کی نقل وحمل میں شہد کی مکھیاں متحرک ہوجائیں گی ۔ کمانڈینٹ سجیت کمار کا کہنا تھا کہ اس طرح پہلامنصوبہ نادیہ ضلع کے سرحدی علاقہ میں شروع کیا اس منصوبہ سے مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ کمانڈنٹ سجیت کمار کا کہنا تھا کہ منصوبہ میں آیوش وزارت کو بھی شامل کیا گیا،اور وزارت سے طبی پودےلگانے کی درخواست کی گئی ہے۔