اہم خبریں

حلقہ بندیوں اعتراضات،2 رکنی بینچ تشکیل دیدیاگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن میں ابتدائی حلقہ بندیوں پراعتراضات کا چوتھا روز، آج ملتان ،مانسہرہ ،بٹگرام اور جھنگ کے حلقوں پر اعتراضات سنے جائیں گے، حلقوں پر اعتراضات کی سماعت کیلئے 2 بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کو تمام صوبوں اور اسلام آباد کیلئے مجموعی طورپرایک ہزار324 اعتراضات جمع کرائے گئے ہیں ،پنجاب میں 672 ، سندھ 228 ،خیبرپختونخوا 293 ،بلوچستان 124 اور اسلام آباد میں 7 اعتراضات جمع ہوئے۔

متعلقہ خبریں