اہم خبریں

کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں

مظفرآباد(نیوزڈیسک) لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نومبر 1947 میں ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے جموں میں 3 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو پاکستان جانے کا جھانسہ دے کر بے دردی سے شہید کیا تھا۔1947 سے لے کر آج تک مقبوضہ وادی کے گلی کوچے میں اس قتل عام کا تسلسل جاری ہے۔، آج کے دن عالمی برادری سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرے۔

متعلقہ خبریں