(نیوز ڈیسک) نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 157 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینکڑوں افراد زخمی، امدادی کارروائیاں جاری،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرہ علاقوں تک ہیوی مشینری کو پہنچانا دشوار ہوگیا۔ سرکاری حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کاخدشہ ظاہر کردیا،کہا زلزلے کی شدت اتنی زیادہ نہیں تھی لیکن ناقص تعمیرات کے باعث نقصانات زیادہ ہوا ہے ۔